logo

کرونا وائرس (COVID-19) کے ضمن میں inDriver کی مددگار معلومات

کرونا وائرس (COVID-19) کے پھیلاؤ کے خلاف مزاحمت کے ضمن میں ہمارا بنیادی مقصد اپنے صارفین کی صحت اور سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔

کرونا وائرس کی وباء کے حوالے سے تازہ ترین خبروں کی وجہ سے، ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ inDriver کے صارفین، inDriver رائیڈز اور اپنی روزمرہ کی زندگی دونوں مراحل میں مرض سے بچاؤ کے حوالے سے موثر طریقوں کے ضمن میں اچھی طرح باخبر ہیں۔

why safe

کرونا وائرس (COVID-19) کے بارے میں

COVID-19 اس بیماری کا نام ہے جو کہ نوول کرونا وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔

CO = کرونا، VI = وائرس، D = بیماری، 19 = 2019 - وہ سال جب بیماری پہلی دفعہ رجسٹر ہوئی۔

کرونا وائرسز، وائرسز کی نوع میں سے ایک ہے جو کہ معمولی بیماری کا باعث بنتے ہیں، جیسے زکام، نیز زیادہ سنگین تنفس کے امراض، جیسے نمونیا۔

ہم اپنے صارفین کو صرف مرکز برائے امراض کا کنٹرول اور تدارک (CDC) اور عالمی ادارہ صحت (WHO) کے باضابطہ چینلز کی جانب سے معتبر معلومات پر بھروسہ کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

آپ سادہ لیکن موثر اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور اپنے اردگرد موجود افراد کی صحت کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

بنیادی صفائی برقرار رکھیں

اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی کے ساتھ صابن سے دھوئیں اور چیزوں کو چھونے کے بعد الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر کو استعمال کریں۔

اپنا فاصلہ برقرار رکھیں

دیگر افراد سے کم از کم 3 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھیں، خاص طور پر اگر انہیں کھانسی یا زکام، بلند درجہ حرارت، یا بظاہر بیمار نظر آتے ہیں۔

اپنے چہرے کو چھونے سے گریز کریں

جب ممکن ہو، اپنی آنکھوں، ناک، یا منہ کو مت چھوئیں، کیونکہ یہ آپ کے ہاتھوں سے بیکٹیریا کو آپ کے جسم میں داخل ہونا آسان تر بنا دیتا ہے۔

نظام تنفس کی صفائی کا مناسب خیال رکھیں

جب کھانسیں یا چھینکیں، تو اپنے منہ اور ناک کو ٹشو، رومال، یا اپنے بازو سے ڈھانپ لیں۔ فوری طور پر ٹشو کو ڈھکن کی حامل ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں اور ہینڈ سینیٹائزر لگائیں یا صابن کے ساتھ اپنے ہاتھ دھوئیں۔

سماجی دوری کی مشق کریں

عوامی جگہوں، رش کی حامل جگہوں، اور عوامی نقل و حمل میں جانے سے گریز کریں۔ گھر سے باہر مت جائیں تاوقتیکہ انتہائی ضروری ہو: جتنا کم سماجی رابطہ آپ رکھیں گے، انفیکشن سے بچاؤ کے امکانات اتنے بہتر ہوں گے۔

طبی معالجہ طلب کریں

اگر آپ کا جسم کا درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے، زکام ہے، یا کمزوری یا سانس لینے میں مشکل درپیش ہے، تو فوری طور پر طبی امداد طلب کریں۔ گھر مت چھوڑ کر جائیں؛ اس کے بجائے، فزیشن کی جانب سے ہاؤس کال کی درخواست کریں۔

مسافروں کے لیے تجاویز

inDriver کے ساتھ رائیڈز منتخب کریں

آپ کو جہاں جانے کی ضرورت ہے، عوامی ٹرانسپورٹیشن لینے اور ہجوم میں اپنے آپ کو زد پذیر کرنے کے بجائے inDriver کو وہاں لے جانے دیں۔

تحفظ کے دستیاب طریقے استعمال کریں

تحفظ کے دستیاب طریقے استعمال کریں، جیسے فیس ماسکس، آلہ تنفس، اور الکحل سے تیار جراثیم کش محلول۔

ڈرائیورز کے لیے تجاویز

اپنی گاڑی کے اندرونی حصے کو جراثیم سے پاک کریں

گاڑی کو باقاعدگی سے ہوا دار بنائیں۔ دن میں متعدد دفعہ جراثیم کش وائپس یا جراثیم کش صفائی کے محلول کے ساتھ سطحوں کو صاف کریں۔ دروازے کے دستے، سیٹ بیلٹس، اور اندرونی حصے کے چمڑے اور دھاتی اشیاء پر خاص توجہ دیں۔

ڈرائیورز کے لیے مزید معلومات

ڈرائیورز کے لیے معلومات کے فقدان کی وجہ سے، ہم نے مزید تفصیلات اور تازہ ترین معلومات، ہدایات، اور مددگار تجاویز کی حامل الگ ویب سائٹ بنائی ہے۔

اپنا، اپنے پیاروں کا اور اپنے اردگرد لوگوں کا خیال رکھیں۔

کرونا وائرس گزر جائے گا، ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مزید متحد کر جائے گا!

کرونا وائرس گزر جائے گا، ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مزید متحد کر جائے گا!